وزیراعظم کا نام نہ جاننے والے دولہا کی بجائے دلہن نے دیور سے شادی کرلی

   

نئی دہلی: اتر پردیش کے غازی پور ضلع میں ایک عجیب واقعہ سامنے آیا ہے۔ دلہن نے دولہا کے چھوٹے بھائی سے شادی کر لی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دلہن نے یہ فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ ہونے والا دولہا ملک کے وزیراعظم کا نام نہیں جانتا تھا۔شیواشنکر نامی (27) سالہ نوجوان کی 11 جون کو رنجنا سے شادی ہوئی تھی جبکہ ان کی منگنی چھ ماہ قبل ہوئی تھی۔ 12 جون کی صبح شادی کی تقریب کے حصے کے طور پر دلہن کے گھر پر ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس وقت شیواشنکر وہاں ارکان خاندان کے ساتھ ہنسی مذاق کے موڈ میں بیٹھا ہوا تھا۔ شیواشنکر اس سوال کا جواب نہیں دے سکا کہ ملک کا وزیر اعظم کون ہے۔یہ دیکھ کر دلہن کے رشتہ داروں نے اس کا مذاق اڑایا۔ دلہن نے اسے اپنی بے عزتی محسوس کرتے ہوئے وہاں موجود اپنے دلہے کے چھوٹے بھائی اننت سے دوسری شادی کرلی۔ اننت دلہن سے عمرمیں چھوٹا بتایا گیا ہے۔