نئی دہلی ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 24 اکٹوبر کو وارانسی حلقہ کے بی جے پی ورکرس سے خطاب کریں گے۔ 24 اکٹوبر کو دو ریاستوں مہاراشٹرا اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے والا ہے۔ اپنے ٹوئیٹ میں مودی تمام ورکرس سے اجلاس میں شریک ہونے پر زور دیا اور اپنی تجاویزان کو پیش کرنے کو کہا۔ وزیراعظم مودی لوک سبھا میں وارانسی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ دو ریاستوں کے حالیہ اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کی شاندار کامیابی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
