وزیراعظم کو محصلہ تحفوں کا نیلام

   

نئی دہلی ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت وزیراعظم نریندر مودی کے محصلہ 1900 تحفوں کا نیلام کرے گی اور جو رقم حاصل ہوگی اسے کلین گنگا پراجکٹ کیلئے مالیہ فراہم کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ ملک گیر سطح سے محصلہ پینٹنگس، پگڑیاں، صدریاں اور روایتی آلات، موسیقی ان اشیاء میں شامل ہوں گی۔ جدید فن مصوری کی قومی گیلری نئی دہلی پر 27 اور 28 جنوری کو یہ نیلام منعقد کیا جائے گا اور 12 بجے دن سے ہوگا ۔

31 روہنگیا تریپورہ پولیس کے حوالے
نئی دہلی ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 31 سے زیادہ روہنگیائی مسلمان جو 3 ماہ سے ہند۔ بنگلہ دیش سرحد پر پھنسے ہوئے تھے تریپورہ پولیس کے حوالے کردیئے گئے اس طرح تنازعہ کی یکسوئی ہوگئی۔ بنگلہ دیش کے سرحدی محافظین نے کاغذات پر دستخط کردیئے اور مغربی تریپورہ کے ضلع میں 11 بجے دن انہیں اتولی پولیس اسٹیشن کے ارکان عملہ کے حوالہ کردیا گیا۔