وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں پیگاسس پر وضاحت کرنی چاہئے : چدمبرم

   

نئی دہلی : کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے آج کہا کہ پیگاسس جاسوسی الزامات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ تحقیقات کی جانی چاہئے یا اس کیلئے برسرعہدہ جج کے ذریعہ تحقیقات کی سپریم کورٹ سے درخواست کرے۔ چدمبرم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں بیان دیں اور یہ وضاحت کریں کہ جاسوسی کی گئی ہے یا نہیں۔ انہوں نے 2019ء کے انتخابات میں بھی غیرقانونی جاسوسی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اس سے بی جے پی کو کامیابی حاصل کرنے میں مدد ملی ہوگی۔ چدمبرم نے کہا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ تحقیقات زیادہ مؤثر ہوسکتی ہے۔ پیگاسس مسئلہ پر حکومت اپوزیشن کی تنقیدوں کی زد میں ہے۔