وزیراعظم کیخلاف نازیبا ریمارکس ، راجیہ سبھا سیکوریٹی آفیسر کی تنزلی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف جارحانہ، اہانت آمیز اور طنزیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر راجیہ سبھا سکریٹری آفیسر کے عہدہ کو کم کردیا اور انہوں نے تنزلی کا شکار بنادیا۔ بتایا گیا کہ سیکوریٹی آفیسر نے قواعد کی خلاف ورزی کی اور سیاسی غیرجانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔ سیکوریٹی آفیسر نے سوشل میڈیا پر کئی ایسے پوسٹ بھی ڈالے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہیکہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ 12 فبروری کو جاری احکامات میں سیکوریٹی آفیسر عروج الحسن کے عہدہ میں پانچ برسوں کیلئے کمی کردی گئی۔ عہدہ میں کمی کے علاوہ عروج الحسن کو پانچ سال تک تنخواہ میں اضافہ بھی نہیں ہوگا۔