وزیراعظم کینیڈا نے ریالی کے دوران بلیٹ پروف جیکٹ پہنی

   

ٹورنٹو ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈیو نے سکیورٹی خطرہ کے بعد اپنی انتخابی مہم کے دوران سخت ترین سکیورٹی کے درمیان اسٹیج پر ایک بلیٹ پروف جیکٹ پہن کر تقریرکی ۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کینیڈا کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے اپنی شرٹ کے اندر حفاظتی جیکٹ پہن رکھی تھی ۔ ان کی سکیورٹی کیلئے پولیس نے پورے علاقہ کا محاصرہ کرلیا تھا ۔ کینیڈا میں 6 ہفتہ کی انتخابی مہم کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ وزیراعظم کینیڈا نے سکیورٹی پر دھیان دیا ہے ۔