اوٹاوا :وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو نے اظہار آزادی کی حد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش کی جانی چاہیے کہ غیر ضروری طور پر لوگوں کی دل آزاری نہ ہو۔ آزادی اظہار رائے کا دفاع ضرور کیا جائے لیکن حدود کے بغیر نہیں۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہمیں دوسروں کے احترام کے ساتھ کام کرنا چاہیے اورکوشش کرنی چاہیے کہ غیرضروری طور پر لوگوں کی دل آزاری نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ پتہ ہونا چاہئے کہ ہمارے منھ سے نکلے الفاظ اور ہمارے اعمال کا دوسروں پر کیا اثر مرتب ہو رہا ہے ۔
پیرومیں 5.5 شدت کا زلزلہ
نیویارک :جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں ہفتے کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ امریکی محکمہ ارضیاتی سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ سے کسی قسم کے جان یا مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔سروے زلزلے کا مرکز اوکسپامپا میں تھا۔