٭ کورونا وائرس کے خلاف دیپ جلاکر اتحاد کا پیغام
نئی دہلی ۔ /5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر لاکھوں ہندوستانیوں نے اپنے گھروں کی لائٹ بند کرکے دیپ ، موم بتی اور ٹارچ جلاکر روشنی کی ۔ کورونا وائرس کیخلاف روشنی کرکے اتحاد کا پیغام دیا ۔ رات 9 بجے مقررہ وقت کے ساتھ ہی عوام نے گھروں کی لائٹ بند کردی اور بالکونی ، چھت ، ورانڈے میں پہونچ کر موم بتیاں جلائیں ۔ وزیراعظم مودی نے بھی دیپ روشن کیا ۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنی اہلیہ سویتا کے ہمراہ روشنی کی ۔ نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو اور ان کی اہلیہ اوشا اماں ، وزیر داخلہ امیت شاہ ، راجناتھ سنگھ کے علاوہ دیگر کئی مرکزی وزراء اور قائدین نے روشنی کرکے اظہار یگانگت کیا ۔ بالی ووڈ نے بھی کورونا وائرس کیخلاف 9 منٹ تک روشنی کرکے دیوالی کا منظر پیش کیا ۔ وزیراعظم نے جمعہ کے دن اپیل کی تھی کہ /5 اپریل کو روشنی کریں اور سماجی دوری بنائے رکھیں۔