نئی دہلی : ہندوستان نے وزیراعظم نریندرمودی کی سالگرہ کے موقع پر جمعہ کو 2.5کوویڈ ۔ 19 ویکسین ڈوز دے کر ریکارڈ قائم کیا ہے جو ٹیکہ اندازی مہم کیلئے بڑی جہت ہے۔ ویب سائیٹ
Co-WIN
پر دستیاب ڈیٹا کے مطابق رات دیر گئے حکومت نے 2.5 کروڑ کے نشانہ کو عبور کرتے ہوئے مزید 10,390 ویکسین لگائے ہیں ۔ ملک بھر میںدیئے گئے ویکسین کی جملہ تعداد 78.72 کروڑ سے آگے بڑھ چکی ہے۔ مرکزی وزیرصحت منسک منداویا نے ہندی میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو ہیلتھ ورکرس اور ملک کے عوام کی طرف سے آج کے ریکارڈ کوویڈ ویکسین ایک تحفہ ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ وزیراعظم کی آج سالگرہ کے موقع پر ہندوستان ایک روز میں 2 کروڑ ویکسین ڈوز دینے کے تاریخی نشانہ کو عبور کرچکا ہے، جو نیا ریکارڈ ہے۔ ملک بھر میں روزانہ کے ویکسین کی تعداد 6 ستمبر، 31 اگست اور اس سے قبل 27 اگست کو ایک کروڑ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ وزیرصحت کے ٹوئیٹ سے اندرون ایک گھنٹہ قبل خود وزیراعظم نے اعلان کیاکہ آج کے ریکارڈ ویکسینیشن پر ہر ہندوستانی کو فخر ہوگا۔ ہندوستان نے چین کے جون میں درج ریکارڈ 2.47 کروڑ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2.5 کروڑ ٹیکوں کا نشانہ رکھا تھا۔