لوک سبھا انتخابات سے قبل ریلوے پراجکٹس کا آغاز کیا جائے گا
نئی دہلی۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آنے والے ہفتوں میں 3 نئے ریلوے پراجکٹس کا آغاز کریں گے جو ان کی موجودہ حکومت کے دوران شروع کردہ منصوبہ ’’میک ان انڈیا‘‘ کی روشنی میں اہم ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے موقع پر ضابطہ اخلاق کے اطلاق سے قبل وہ ان پراجکٹس کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ مختلف ریلوے زونس کے عہدیداروں نے بھی ایک ماہ کے اندر اپنے بڑے کارناموں کی فہرست تیار کریں گے۔ سب سے پہلا پراجکٹ 18 ٹرین کی ہری جھنڈی دکھانے کے علاوہ وندے ماترم ایکسپریس کا نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے 15 فبروری کو آغاز ہوگا۔ اس ٹرین کو چینائی میںانٹی گرل کوچ فیکٹر کی جانب سے صرف 18 ماہ میں تیار کیا گیا ہے۔ 19 فبروری کو ایک بڑا پروگرام ہوگا جس میں پہلی لوکوموٹو اور ایک ڈیزل لوکو موٹو ٹرین کو الکٹرک ٹرین میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ تریپورہ میں وہ 9 فبروری کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کئی پراجکٹس کا افتتاح کریں گے۔ اروناچل پردیش میں بھی وہ کئی ایک پروگراموں میں حصہ لیتے ہوئے کئی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور دیگر تکمیل شدہ پراجکٹس کا افتتاح کریں گے۔