نئی دہلی ۔30مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو بیرونی ملکوں میں قائم ہندوستانی سفارتخانوں کے 130 سربراہوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی ۔ انھوں نے کورونا وائرس سے لڑائی کیلئے جاری ہندوستان کے 21 روزہ ملک گیر لاک ڈاؤن کو غیرمعمولی وقتوں میں درکار غیرمعمولی اقدامات سے تعبیر کیا۔ انھوں نے 75 منٹ کے رابطہ میں تمام مشنس سے کہا کہ بین الاقوامی سیاسی اور معاشی صورتحال پر نظر رکھیں ۔ جنوبی کوریا اور جرمنی کے ہندوستانی قاصدین نے وہاں کے اقدامات سے واقف کروایا ۔