نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کی صورتحال پر آج اترپردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور پڈوچیری کے چیف منسٹرس سے بات کی اور ان میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ طبی سہولتوں کی دستیابی اور فراہمی پر مسلسل ریاستوں کے چیف منسٹرس کے ساتھ تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ پچھلے دنوں انہوں نے دوسری ریاستوں کے چیف منسٹرس کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ ملک میں گذشتہ دنوں کورونا کی وبا میں زبردست اضافہ ہوا تھا جہاں یومیہ 4 لاکھ مریض اور 4 ہزار سے زیادہ اموات ہورہی تھی ۔
تاہم گذشتہ ایک ہفتہ سے ان میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔