وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت سے ممتابنرجی کا انکار

   

کولکتہ ۔ /18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کی صدر اور مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی نے ’ ایک ملک ایک انتخاب ‘ کے موضوع پر وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے /19 جون کو طلب کردہ اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے وجہ بتائی ہیں کہ ’ مناسب جواب ‘ کے ساتھ آنے کے لئے ان کے پاس خاطر خواہ وقت نہیں ہے ۔ وزیر پارلیمان امور پر جوشی کے نام اپنے مکتوب میں ممتابنرجی نے کہا کہ ’ اس قسم کے حساس موضوع پر دستوری و انتخابی ماہرین سے مشاورت درکار ہوتی ہے ۔ نیز سب سے بڑھ کرایک مناسب جواب تیار کرنے کے لئے انہیں اپنی پارٹی کے تمام ارکان سے مشاورت کی ضرورت ہے ۔ ممتابنرجی نے مرکزی حکومت سے خواہش کی ہے کہ وہ اس موضوع پر وہائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں سے نظریات طلب کرے ۔