یلاریڈی : وزیراعظم نریندر مودی کے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے بی جے پی قائدین نے اپنے پارٹی ارکان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ۔ منڈل یلاریڈی مستقر پر حلقہ انچارج بانا لکشما ریڈی نے اپنے پارٹی ارکان کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ 2 اور 3 جولائی کو بی جے پی کے منعقد ہونیو الے اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت متوقع ہے جس کو کامیاب کرنے کیلئے بڑی تعداد میں ارکان کو شرکت کرنے کا مشورہ دیا ۔ ریاستی صدر بنڈی سنجے پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں ۔ 22 جولائی کو بھی سینٹروں کے انچارج کے ساتھ اجلاس رہے گا ۔ پارٹی کے پروگرام کیلئے ایک لاکھ روپئے کا عطیہ دینے کی بھی انھوں نے بات کہی۔