وزیراعظم کے حاشیہ بردار مٹھی بھر لوگوں کے منصوبوں سے معاشی اصلاحات ہورہے ہیں ،سابق گورنر آر بی آئی کا طنز

   

نئی دہلی ۔ /8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے انڈیا ٹوڈے میگزین میں شائع اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ وزیراعظم اور پی ایم او کے اطراف منڈلانے والے چند مٹھی بھر افراد کے تیار کردہ منصوبوں اور آئیڈیا پر عمل کرتے ہوئے معاشی اصلاحات لائے جارہے ہیں ۔ یہ کام پارٹی کے سیاسی اور سوشیل ایجنڈے کیلئے بہتر ہوسکتے ہیں لیکن ملک کی معیشت کیلئے نہیں ۔ ملک کی معیشت میں اصلاحات لانے کیلئے بہت ہی کم کام کیا گیا ہے ۔