وزیراعظم کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : وزیراعظم مودی کے دورے حیدرآباد کے موقع نوجوانوں نے تلنگانہ سے ناانصافی کے خلاف ایک بڑا بیانر تھام کر سڑک کے کنارے خاموش احتجاج کیا ۔ مجسمہ مساوات کی رونمائی کرنے کے لیے پہونچنے والے وزیراعظم سے تلنگانہ کے ساتھ نا انصافی کی وجہ طلب کی ۔ ٹوئیٹر پر

# Eqality For Telangana

کا ہیش ٹیاگ ٹرینڈینگ کررہا ہے ۔ نوجوانوں نے وزیراعظم پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بہت بڑے بیانر کے ذریعہ وضاحت طلب کیا ۔ بیانر پر ریل کوچ فیکٹری ؟ آئی ٹی آئی آر ، ہلدی بورڈ ، تلنگانہ کے آبپاشی پراجکٹ کو قومی پراجکٹ کا درجہ نہ دینے ، حیدرآباد میٹرو ٹرین کو فنڈز نہ دینے ؟ این ڈی آر ایف فنڈز کی عدم اجرائی ، میڈیکل کالجس منظور نہ کرنے پر اپنی برہمی کا اظہار کیا ۔۔