وزیراعظم کے دورہ کے خلاف جے اے سی کے احتجاج کو بابو کی تائید

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کے وزیراعلی و تلگو دیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے یکم مارچ کو وزیراعظم مودی کے وشاکھا پٹنم کے دورہ کے خلاف جے اے سی کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ اپنی روزانہ کی ٹیلی کانفرنس کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا ۔ بابو نے کہا کہ اے پی کے ساتھ مودی نے دغا بازی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے لیے وشاکھا پٹنم میں ریلوے زون کے مطالبہ کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے اور اس معاملہ میں ریاست سے دغا بازی کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وجئے واڑہ میں میٹرو ریل کے پروجیکٹ کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے جب کہ ریاستی دارالحکومت امراوتی کے تعلق سے اصل اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے کئی شبہات پیداکئے ہیں ۔۔