وزیراعظم کے دورہ کے موقعہ پر نقائص سے پاک انتظاماتچیف سکریٹری شانتی کماری کا اعلیٰ سطحی اجلاس

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : چیف سکریٹری شانتی کماری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ 8 اپریل کو وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقعہ پر موثر اور نقائص سے پاک انتظامات کئے جائیں ۔ چیف سکریٹری نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات کو چاہئے کہ بہتر تال میل کے ذریعہ وزیراعظم کے مختصر دورہ کو کامیاب بنائیں ۔ پولیس ڈپارٹمنٹ کو سیکوریٹی سے متعلق ’ بلوبک ‘ کے مطابق سیکوریٹی انتظامات ، امن و ضبط ، ٹریفک اور دیگر انتظامات کی ہدایت دی گئی ۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو آتش فرو آلات نصب کرنے کے انتظامات کرنے اور دورہ کے مقام پر فائر انجنوں کو تعینات کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ وزیراعظم کے دورہ کے تمام مقامات پر میڈیکل اسٹاف ، ایمبولنس اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ وزیراعظم کے دورہ میں شامل تمام سڑکوں کی مرمت کی جائے گی ۔ چیف سکریٹری نے بلا وقفہ برقی سربراہی کے لیے برقی حکام کو ہدایت دی ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار اور مختلف محکمہ جات بشمول ریلویز کے عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔۔ ر