وزیراعظم کے کسان اسکیم کے فوائد 52.5 لاکھ کسانوں تک پہونچیں گے

   

بنگلورو : چیف منسٹر کرناٹک یدی یورپا نے اتوار کے دن کہاکہ وزیراعظم کی کسان اسکیم سے 52.5 لاکھ ریاستی کاشتکار مستفید ہوں گے اور اِس پر 1049 کروڑ روپئے کا خرچ ہوگا یہ رقم اُن کے دور اقتدار میں ہی کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کردی جائے گی۔ وزیراعظم نے ایک خصوصی پیاکیج کا اعلان کیا ہے۔ آج اُنھوں نے کہاکہ ایک لاکھ کروڑ کسان اِس اسکیم سے استفادہ کریں گے۔