وزیراعظم ہاؤز میں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کاقیام

   

اسلام آباد، 22 جون (یو این آئی) پاکستان نے وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی قائم کرنے کے منصوبہ کو واپس لے لیا ہے اور اب وہاں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ زیرغور ہے ۔روزنامہ اخبار ‘دی ایکسپریس ٹریبون’ کے مطابق وزیراعظم کے سائنس اور ٹکنالوجی عملہ اور اعلی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے صدر ڈاکٹر عطا الرحمان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے منصوبہ پر کام شروع کرکے اس کی پی سی تیار کریں۔وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کیلئے اس سال جنوری میں منعقد تقریب میں تین کروڑ روپے خرچ کئے گئے تھے ۔ یونیورسٹی نوٹی فیکیشن پی سی۔1 اور رپورٹ تیار کرلی گئی تھی حالانکہ حکومت نے منصوبے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سال 20۔2019 کے عام بجٹ میں وزیراعظم ہاؤز میں یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے رقم مختص نہیں کی گئی ہے ۔