وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی کے دورۂ بنگلہ دیش کا ڈھاکہ کو انتظار

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے مملکتی وزیر برائے خارجی اُمور ایم شہریار عالم نے کل کہا کہ ڈھاکہ وزیراعظم ہند نریندر مودی کے جاریہ ماہ میں دورۂ بنگلہ دیش کا منتظر ہے۔ مودی نے بنگلہ دیش کے 26 اور 27 مارچ کو دورہ کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ ایک سال کے وقفہ سے ان کا اولین بیرونی ممالک کا دورہ ہوگا۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر امکان ہے کہ منگل کے دن مودی کے دورہ کی تفصیلات کا تعین کرنے بنگلہ دیش پہنچ جائیں گے۔ امکان ہے کہ جئے شنکر جمعرات کی صبح خصوصی دورہ پر یہاں پہنچیں گے اور اسی دن واپس ہوجائیں گے۔


امریکہ میں دہشت گردی کے داخلی واقعات میں اضافہ
واشنگٹن : امریکہ میں دہشت گردی کے داخلی نوعیت کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہیکہ حالیہ مہینوں میں ڈومیسٹک دہشت گردی کے 2000 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سفید فام انتہاپسندوں کے ہاتھوں دہشت گردی کے واقعات سے اقلیتی کمیونٹیز تشویش کاشکار ہو گئی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل پینٹاگون کی ایک رپورٹ بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوج میں سفید فام بالادستی فعال ہے۔