وزیراعظم 33 احتجاجی کسانوں کی موت پر خاموش :کانگریس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : کسانوں کے جاریہ احتجاج کے دوران 33 کسانوں کی موت کیلئے مرکز کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آج وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ آخر وہ کسانوں کی موت پر خاموش کیوں ہیں ۔ یہ کسان گزشتہ /26 نومبر سے دہلی کی سرحد پر احتجاج کررہے ہیں ۔ آل انڈیا کسان سبھا نے اتوار کے دن شردھانجلی دیوس منعقد کرتے ہوئے احتجاج کے دوران علالت اور سردی سے فوت ہونے والے 33 کسانوں کو خراج پیش کیا ۔ کانگریس ترجمان شمع محمدنے گردوارہ رکاب گنج کا دورہ کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ ایک اچھی علامت ہے ۔ ہم تمام ہندوستانیوں کو وزیراعظم کے اس دورہ کا خیرمقدم کرنا چاہئیے ۔ صرف مذہبی مقامات کا دورہ کرنے کے بجائے انہیں اچھی چیزوں کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم مودی گردوارہ کے ساتھ ساتھ احتجاجی کسانوں کے پاس بھی جاتے اور ان کی فریاد سنتے تو یہ اچھی بات ہوتی۔