وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ٹویٹ کر دی جانکاری،راجستھان میں 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو لگے گی مفت میں کورونا ویکسین

,

   

راجستھان حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو مفت میں کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اتوار کے روز اس کا اعلان کیا۔ اس سے قبل مہاراشٹرا حکومت نے 18 سے 45 سال کی عمر کے تمام لوگوں کو مفت میں کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا ویکسینیشن کا اگلا مرحلہ یکم مئی سے ملک میں شروع ہورہا ہے ، جس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے کسی کو بھی کوڈو ٹیکہ دیا جائے گا۔اس اقدام سے راجستھان حکومت 3 ہزار کروڑ روپئے کا بوجھ برداشت کرے گی۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ٹویٹر پر اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔