وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی بین الاقوامی یومِ امن کی مبارکباد

   

بھوبال، 21 ستمبر (یو این آئی) وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ریاست کے عوام کو بین الاقوامی یومِ امن کی مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ صدیوں سے امن ہی ہندوستان کا بنیادی کردار رہا ہے ۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے عوام سے اپیل کی کہ آئیں، ہم سب وسودھیو کٹمبکم کے جذبے کے ساتھ عالمی امن کے لیے کام کریں اور ‘پرامن دنیا کے لیے بھی کام کریں۔