وزیراعلیٰ کھٹر کو استعفیٰ دینا چاہئے : ابھے چوٹالہ

   

سرسا: ہریانہ میں اعلان آباد سیٹ پر ضمنی انتخاب میں جیت کے امکانات کے درمیان انڈین نیشنل لوک دل اینیلو) کے امیدوار ابھے سنگھ چوٹالہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔انہوں نے کاونٹنگ سنٹر کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ضمنی انتخابات میں سرکاری مشینری کا غلط استعمال کیا گیا ہے اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے پولس کے ذریعے پیسے تقسیم کرکے ووٹ خریدنے کا کام کیا ہے اور دعویٰ کیاکہ ورنہ وہ اور بڑے فرق سے جیت حاصل کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں پیسے کی طاقت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منوہر لال کھٹر کو اخلاقیات کی بنیاد پر استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں 30 ہزار ووٹوں سے جیت حاصل ہوتی لیکن اب وہ 8 ہزار ووٹوں سے جیتیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت ان کی نہیں بلکہ کسان اور مزدور کی جیت ہے ۔