وزیراعلیٰ گجرات کی صدر مرمو سے غیر رسمی ملاقات

   

گاندھی نگر/نئی دہلی، 21 دسمبر (یو این آئی) گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے آج دہلی میں صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے غیر رسمی ملاقات کی۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ مسٹر پٹیل نے آج محترمہ مرمو اور مسٹر دھنکھر سے غیر رسمی ملاقات کی۔ محترمہ دروپدی مرمو نے وزیراعلی مسٹر بھوپیندر پٹیل کو مسلسل دوسری بار گجرات کی حکمرانی کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دھنکھر نے مسٹر بھوپیندر پٹیل کو لگاتار دوسری میعاد کے لئے گجرات کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر بھی مبارکباد دی۔ بھوپیندر پٹیل نے آج دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے مسٹر پٹیل کو دوسری بار گجرات کا وزیر اعلی بننے پر بھی مبارکباد دی۔