وزیرا عظم کی ریالیوں کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی

   

کولکاتا24جنوری(سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم نریندر مودی کی مجوزہ ریلی کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے ۔شمالی 24پرگنہ کے ٹھاکر نگر میں 28جنوری کے بجائے 2فروری کو وزیر اعظم مودی کی ریلی ہوگی۔بی جے پی کے جنرل سیکریٹری راہل سنہا نے بتایا کہ ٹھاکر نگر، بن گاؤں میں وزیر اعظم کی ریلی 28جنوری کے بجائے 2فروری کو ہوگی اور اسی دن وزیر اعظم درگا پور میں ریلی سے خطاب کریں گے ۔8فروری کو سلی گوڑی میں ریلی سے خطاب کریں گے ۔سنہا نے بتایا کہ ابھی یہ کوئی حتمی منصوبہ نہیں ہے ۔ایک مہینے میں دوسری مرتبہ بی جے پی نے وزیر اعظم کی ریلیوں کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے ۔اس سے قبل وزیر اعظم مودی کو کلکتہ کے بریگیڈ میدان میں ایک ریلی سے خطاب کرنے والے تھے مگر بعد میں پارٹی نے بریگیڈ ریلی کو رد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ریاست کے تین مختلف علاقوں میں وزیر اعظم ریلی کریں گے ۔بی جے پی نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم ٹھاکر نگر میں 28جنوری، 2فروری کو سلی گوڑی اور 8فروری کو آسنسول میں ریلی سے خطاب کریں گے ۔بی جے پی نے بنگال میں منگل کو امیت شاہ کی ریلی کے ساتھ ہی لوک سبھا کیلئے انتخابی مہم کی شروعات کردی ہے ۔