وزیرتعلیم جگدیش ریڈی کو استعفیٰ دینے کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

شمس آباد ۔ /26 اپریل (سیاست نیوز) محمد تاج بابا شمس آباد میونسپلٹی کانگریس میناریٹی سیل صدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس علحدہ تلنگانہ تحریک میں طلباء کو استعمال کرنے کی کوشش کی جس میں تقریباً بارہ سے زائد طلباء نے جان کی قربانی دی جس کے بعد تلنگانہ ریاست قائم ہوئی اور اب دوبارہ ٹی آر ایس حکومت ان کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ۔ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی وجہ سے کئی طلباء نے جان دیدی اور کئی طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے ۔ وزیر تعلیم جگدیش ریڈی کی سب سے بڑی ناکامی ہے انہیں فوراً استعفیٰ دیدینا چاہئیے تھا لیکن وہ خاموش ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت صرف زبانی وعدے کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہی تھی اور اب طلباء کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے اور چیف منسٹر صرف تیقن دے رہے ہیں کہ ان کی جانچ کرتے ہوئے طلباء کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ۔ محمد تاج بابا نے مطالبہ کیا کہ جتنے بھی طلباء نے خودکشی کی ہے ان تمام کے افراد خاندان کو ایکس گریشیا گلوبرینا کے ذریعہ دلوانے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر محمد وسیم خان ، محمد فرید ، شیخ عرفان ، سلمان خان وغیرہ موجود تھے ۔