وزیرخارجہ ویتنام کی شمالی کوریا میں آمد

   

پیانگ یانگ ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ویتنام کے وزیرخارجہ پھام بنہہ منہہ منگل کو شمالی کوریا پہنچے۔ وہ ایک ایسے وقت یہ دورہ کررہے ہیں جب امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے درمیان اس ماہ کے اواخر میں ویتنام کے دارالحکومت میں چوٹی ملاقات مقرر ہے۔ پھام بنہہ منہہ توقع ہیکہ جمعرات تک پیانگ یانگ میں قیام کریں گے۔ تاہم ان کے میزبانوں نے مصروفیات کی تفصیلات کو منظرعام پر نہیں لایا ہے۔ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں 27 اور 28 فبروری کو ڈونالڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان چوٹی ملاقات مقرر ہے۔ ان دونوں قائدین پہلی چوٹی ملاقات گذشتہ سال جون کے دوران سنگاپور میں ہوئی تھی۔