وزیرخارجہ ہند جئے شنکر کا دورہ انڈونیشیا

   

Ferty9 Clinic

جکارتہ ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کسی آسیان ملک کے اپنے اولین دورہ میں وزیرخارجہ ہند ایس جئے شنکر نے جمعرات کے دن وزیرخارجہ انڈونیشیا پیٹرو مرینڈی سے ملاقات کی اور اتفاق کیا کہ جزیرہ باندہ آچیہہ کو جزائر انڈومان و نکوبار سے مربوط کیا جائے گا تاکہ باہمی تعاون میں اور ہند ۔ انڈونیشیا تجارت، سیاحت، عوام سے عوام کے رابطے میں اضافہ کیا جاسکے۔ وہ انڈونیشیا کے تین روزہ دورہ پر جو 4 تا 6 ستمبر مقرر ہے، جکارتہ پہنچے ہیں۔ ایس جئے شنکر نے کہا کہ گذشتہ سال ہندوستان اور انڈونیشیا میں ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے سے اتفاق کیا تھا تاکہ جزائر انڈومان و نکوبار اور انڈونیشیا کے درمیان روابط میں اضافہ کیا جاسکے اور دفاعی اہمیت کے جزائر انڈومان و نکوبار کو انڈونیشیا کے جزیرہ باندہ آچیہہ سے مربوط کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا اور ہندوستان کے روابط تاریخی اور صدیوں پرانے ہیں۔