وزیرداخلہ امیت شاہ بجٹ پر نازاں

,

   


نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج پیش کردہ بجٹ کو خودمکتفی ہندوستان کی طرف لے جانے والا منصوبہ قرار دیا اور کہاکہ اس نے وزیراعظم نریندر مودی کی اُن کوششوں کو تقویت بخشی ہے جو اُنھوں نے کسانوں کی آمدنی کو دُوگنا کرنے اور ہندوستان کودنیا کی سب سے تیز فروغ پذیر معیشت بنانے کی سمت شروع کئے ہیں۔ بجٹ کی پیشکشی کے بعد ہندی میں سلسلہ وار ٹوئٹس میں وزیرداخلہ نے وزیر فینانس نرملا سیتارمن کی کوششوں کو سراہا اور کہاکہ اس بجٹ میں سب کیلئے کچھ نہ کچھ موجود ہے ۔