نارائن پیٹ: اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی کی جانب سے تلنگانہ کے وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی صاحب اور انکے پوتے فرقان علی اور تمام متاثرین کی جلد صحت یابی کیلئے اور پورے ملک سے اور بالخصوص تلنگانہ، سے اس وباء کرونا وائرس کے خاتمہ کے لئے آج آستانہ حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ بارگاہ قتالیہ کے سجادہ نشین و اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر جناب سید جلال حسینی اشرفی نے دعاء کی۔ دعائیہ محفل میں جانشین سجادہ مولانا سید احمد حسینی اشرفی’ برادر سجادہ سید دستگیر حسینی’ ضلع پریشد نارائن پیٹ کو آپشن ممبر جناب محمد تاج الدین’ سابقہ رکن بلدیہ و نائب صدر اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ ون نیشن اردو نیوز ایڈیٹر این چیف جناب ڈاکٹر تبریز حسین تاج’ جناب ایم اے رحیم’ حافظ محمد تقی’ سید آیت اللہ و دیگر موجود تھے۔