نئی دہلی : وزیرفینانس نرملا سیتارمن نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سے آج دہلی میں ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ میں نرملا کے پہلے مرکزی بجٹ کی پیشکشی سے قبل ہوئی ہے۔ وزیرفینانس کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد نرملا 5 جولائی کو بجٹ پیش کرنے والی ہیں۔ قابل ذکر بات ہیکہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 1991-96ء میں وزیرفینانس تھے اور 1982-85ء میں گورنر آر بی آئی بھی رہ چکے ہیں۔
