نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) وزیرِاعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الگ الگ پیغامات کے ذریعے ملک کے عوام کو روایتی نئے سال کے آغاز اور نوراتری کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر حوصلہ، خود اعتمادی، خدمت اور اجتماعی قوم سازی کی اقدار کو اجاگر کیا۔ نئے سال کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر تمام شہریوں کو دلی مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ یہ نیا سال آپ سب کی زندگی میں حوصلہ، خود اعتمادی اور خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کرے اور قوم کی تعمیر کے لیے ہماری کوششوں کو نئی توانائی دے ۔