نئی دہلی : کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج لوک سبھا میں مرکزی وزیر اجئے مشرا کو کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لکھیم پور کھیری تشدد کے مجرم ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ وہ لکھیم پور کھیری تشدد میں ملوث رہے ہیں جہاں کسانوں کو گاڑی سے کچل دیا گیا تھا ۔ راہول گاندھی کے کی جانب سے اجئے مشرا کو برطرف کرنے کے مسلسل مطالبہ پر ایوان میں بی جے پی کے ارکان نے ان کے خلاف نعرے لگائے ۔ شور شرابہ اور مسلسل نعرے بازی کے بیچ اسپیکر نے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی ۔ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے اس واقعہ کو سازش بتایا جس کے بعد اپوزیشن جماعتیں مرکزی وزیر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں ۔