وزیر اسپورٹس کی جانب سے ٹاٹااسکائی فٹنس پروگرام کو منظوری

   

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں موجود عوام کیلئے مفت ٹرینگ پروگرام
ممبئی۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وباء کے دوران گھر میں فٹ ، صحتمند اور محفوظ رہنے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے مقصد کے تحت ٹاٹا اسکائی نے ٹاٹا اسکائی فٹنس تک مفت رسائی فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ پلیٹ فارم پر اپنے سبھی صارفین کو مقبول اور طویل ترین خدمات کو وزیر مملکت برائے نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کرن رجیجو نے اس اقدام کو مسلمہ قرار دیا ہے جو ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لوگوں پر لازم ہے کہ موجودہ حالات کے دوران گھر میں رہنے کے لئے لاک ڈان مہم میں شامل ہوں ۔ اس اقدام سے ٹاٹا اسکائی کے تمام صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ امید ہے کہ فٹنس کے اس پروگرام سے 50 ملین سے زیادہ لوگ مستفید ہوں گے جس کی مدد سے وہ اپنے گھروں میں راحت سے اپنی تندرستی برقرار رکھیں گے۔ ٹاٹا اسکائی فٹنس ، انگریزی ، ہندی اور تلگو زبانوں میں دستیاب ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی اپنی فرصت میں یاسمین کراچی والا ، کیزاڈکپیڈیا ، عباس علی ، شیوہام ، لیوک کوٹنہو ، دیپیکا مہتا وغیرہ سمیت مشہور فٹنس ماہرین سے فٹنس گر سیکھ سکیں گے ۔ یہ خدمت خواتین کی فٹنس ، بزرگ شہریوں کے لئے تندرستی ، غذائیت کے مشورے اور انٹرایکٹو سیشنوں کے ساتھ ساتھ تندرستی کے گر کے لئے روزانہ فراہم کی جائیں گے ۔