وزیر اعظم اور چیف منسٹر کا کسانوں کے قرض معافی پر کھلواڑ

   

ٹال مٹول کی پالیسی پر کاشتکار پریشان، آرمور میں ہزاروں کسانوں کا راستہ روکو احتجاج

نظام آباد۔24؍اگسٹ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کسانوں کے قرض معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج آرمور کے مامڑی پلی میں سینکڑوں کسانوں نے دھرنا دیا۔ حکومت کی جانب سے کسانوں کے قرض معاف کرنے اعلان پر پابند عہد رہنے کا مطالبہ کیا۔ کل جماعتی قائدین کسان تنظیموں کی جانب سے منعقدہ دھرنے میں رکن اسمبلی بالکنڈہ مسٹر پرشانت ریڈی، سابق ارکان اسمبلی باجی ریڈی گوردھن، جیون ریڈی، بی جے پی کے گنگا ریڈی کے علاوہ کسان تنظیموں کے قائدین پربھاکر ریڈی لنگا ریڈی کے علاوہ ہزاروں کسانوں نے دھرنا میں شامل ہو کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور اپنی ناراضگی ظاہر کی اس موقع پر رکن اسمبلی بالکنڈہ مسٹر پریشانت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی نے بحیثیت پردیش کانگریس کے صدر انتخابات کے موقع پر تمام کسانوں کے قرض معاف کرنے کا اعلان کیا تھا اور کسانوں کو واضح طور پر دوبارہ قرض لینے کی خواہش کی تھی۔ 7؍ دسمبر کے روز انتخابات ہوں گے ۔9؍ دسمبر کے روز حکومت کے قیام کے بعد قرضوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا ریونت ریڈی کی بات پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کسانوں نے بڑے پیمانے پر قرض حاصل کیا تھا لیکن اقتدار پر آنے کے بعد اس سے فراموش کر دیا۔ اسمبلی میں اس بارے میں پوچھے جانے پر صرف ایک ماہ کا عرصہ ہوا ہے تھوڑا وقت دیجئے کہے کر ٹال دیا۔ دوسری مرتبہ ہریش راؤ کے ٹی آر میں خود اس بارے میں پوچھنے پر 100 دن میں اسے پورا کرنے کا اعلان کیا تھا اور تیسری مرتبہ 15 ؍اگست کے روزا سکیم پر عمل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ریاست گیر سطح پر49000 قرض معاف کرنا ہے تو صرف 7500 کروڑ روپے کے قرض معاف کیے گئے نظام آباد ضلع آرمور، نظام آباد رورل،بالکنڈہ حلقے میں 2لاکھ سے زائد کسان ہیں لیکن صرف 51 ہزار کسانوں کو قرض معاف کیا گیا جبکہ باقی کسانوں کے قرض معاف کرنا باقی ہے بغیر کسی شرائط کے قرض معاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر ضلع بی آر ایس صدر جیون ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی مخالفت ہمیشہ حکومت کے خلاف آرمور سے شروع ہوتی ہے اور آرمور مرکز ہے چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی انتخابات کے موقع پر آرمور میں امبیڈ کر کے مجسمہ کو گواہ رکھتے ہوئے قرض معاف کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس سے انحراف کر لیا کسانوں کو ستانے والی کوئی بھی حکومت آگے نہیں بڑھ سکتی ۔چیف منسٹر اور وزیرآعظم دونوں مل کر کسانوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں ۔ریاست گیر سطح پر چیف منسٹر کی بات پر بھروسہ کرتے ہوئے لاکھوں کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا تھا اور اقتدار پر آنے کے بعد اسے انحراف کرنا سراسر غلط ہے۔ سابقہ رکن اسمبلی باجی ریڈی گوردھن نے بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے ساتھ جو اعلان کیا گیا تھا اس پر عمل کریں اور6 گارنٹی اسکیمات پر فوری عمل کریں ۔پولیس کمشنر کملیشور کی جانب سے دھرنے کی اجازت نہ دینے کے باوجود بھی پولیس کو نظر انداز کرتے ہوئے ہزاروں کسانوں نے سڑک پر بیٹھ کر راستہ روکو کیا اور اپنی آواز کو حکومت تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔ بعد ازاں آر ڈی او دھرنا کے مقام کو پہنچ کر یادداشت حاصل کی۔