میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک جو کہ بی جے پی قیادت پر مسلسل حملہ آور رہتے ہیں،انہوں نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ‘اگنویر’ اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں وزیر اعظم مودی سے ہاتھ جوڑ کر اس اسکیم کو واپس لینے کی اپیل کرتا ہوں۔ یہ اسکیم نوجوانوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم ظاہر کرتی ہے کہ حکومت اور دیہات کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گورنر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ احتجاج کے دوران تشدد میں ملوث نہ ہوں۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو وزیر اعلیٰ نوکریاں دینے کے وعدے کر رہے ہیں، انہیں یقین نہیں ہے کہ وہ دوبارہ وزیر اعلیٰ بنیں گے یا نہیں۔