نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی بولتے ہیں، جھوٹ کی سونامی آتی ہے۔پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر وزیر اعظم کے حالیہ خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا ’’جب بھی وزیر اعظم بولتے ہیں تو گالی اور جھوٹ کی سونامی آتی ہے۔ پارلیمنٹ میں ان کی حالیہ تقریر نے مجھے ہندوستان میں تربیت یافتہ طبی ماہر نفسیات آشیش نندی کی 2002 کے اوائل میں سیمینار میگزین میں لکھی گئی بات یاد دلا دی‘‘۔ انہوں نے ایک مضمون کے اقتباسات بھی شیئر کیے، جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نندی نے لکھا تھا اور اس میں نندی نے مودی کو ’ایک فاشسٹ کا کلاسک، کلینیکل کیس‘ قرار دیا تھا۔