وزیر اعظم سبکدوشی کے بعد سائیکل پر گھر چلے گئے

,

   

ایمسٹرڈم: جب ڈچ وزیر اعظم اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے تو گھر جاتے ہوئے راستہ فراہم کرنے کیلئے کوئی شور سنائی نہیںدیا، نہ کوئی پروٹوکول دکھائی دیا، بلکہ وہ سائیکل پر بیٹھ کر گھر چلے گئے ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے ، جس میں نیدرلینڈز کے وزیراعظم کو سبکدوشی کے بعد سائیکل پر بیٹھ کر گھر جاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ڈچ وزیر اعظم مارک رُٹے 14 سال وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے ۔ پی ایم ہاؤس سے جب وہ رخصت ہونے لگے تو میڈیا اور عوام تو انھیں رخصت کرنے آئے، تاہم گھر جاتے ہوئے کوئی سرکاری پروٹوکول دکھائی نہیں دیا، بلکہ وہ سائیکل چلاتے ہوئے اطمینان سے گھر چلے گئے۔مارک یکم اکتوبر کو نیٹو کے سکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ ان کی جگہ گزشتہ روز سابق انٹیلیجنس چیف ڈِک شوف نے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔