وزیر اعظم شہباز شریف کا دو روزہ دور قطر

   

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لئے دو روزہ دورے کے لئے قطر پہنچ گئے۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ترقی پذیر ممالک کی کانفرنس کا یہ پانچواں اجلاس ہے۔ کانفرنس 5 مارچ سے دوحہ میں شروع ہو گی۔ وزیراعظم شہباز شریف 6 مارچ کو کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔5 سے 9 مارچ 2023 تک منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا، جس سے ان ممالک کو خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔امیر قطر کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت اور وزرا اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔کانفرنس میں، قائدین LDCs کے حق میں اضافی بین الاقوامی امدادی اقدامات اور کارروائی کو متحرک کریں گے اور LDCs اور ان کے ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان نئی شراکت داری پر اتفاق کریں گے۔ دوحہ میں وزیراعظم کانفرنس کے موقع پر شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔