وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب کے خلاف جنگ میں تعاون پرصدر اردغان سے اظہار تشکر

   

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ملک میں سیلاب کے خلاف جنگ میں تعاون پر صدر رجب طیب اردغان اور ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ وہ جنیوا میں منعقد ہونے والی موسمیاتی مزاحمتی پاکستان کی بین الاقوامی کانفرنس میں صدر ایردوان کے بھیجے گئے پیغام سے بے حد خوش ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ صدراردغان پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سرگرمیوں میں اولین کردار ادا کررہے ہیں جس پر وہ ان کے اور ترکیہ کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔پاکستان میں موسم گرما کے دوران ہونے والی مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 1200 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔