وزیر اعظم غریب بہبود اسکیم کے تحت مئی کی قسط جن دھن کھاتے میں

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر شروع کی گئی وزیر اعظم غریب بہبود اسکیم (پردھان منتری کلیان یوجنا)کے تحت پردھان منتری جن دھن یوجنا کے خاتون اکاؤنٹ ہولڈروں کو مئی میں دی جانے والی 500 روپے کی دوسری قسط ان کے اکاؤنٹس میں بھیجی جا رہی ہے ۔وزارت خزانہ نے آج یہاں بتایا کہ عورتمستفیدین کے اکاؤنٹس میں بھیجی جا رہی رقم مکمل طور پر محفوظ ہے اور بینکوں میں بھیڑ سے بچنے کے لئے ٹائم ٹیبل بنایا گیا ہے جو بینک اکاؤنٹس کے آخری نمبر کے مطابق ہو گا۔ اس کے تحت جن بینک اکاؤنٹس کے آخری نمبر صفر اور ایک ہے وہ اکاؤنٹ ہولڈر 4مئی، جن کانمبر دو اور 3ہے وہ 5مئی کو، چار اور 5نمبر کے اکاؤنٹ ہولڈر 6مئی کو، 6اور 7نمبر کے اکاؤنٹ ہولڈر 8مئی اور 8اور 9نمبر کے آخری نمبر کے اکاؤنٹ ہولڈر 11 مئی کو اپنے اکاؤنٹ سے پیسے نکال سکیں گے۔