وزیر اعظم مودی آج بین الاقوامی وکلاء کانفرنس کا افتتاح کریں گے

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی 23 ستمبر کو صبح 10 بجے نئی دہلی میں بین الاقوامی وکلاء کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔ بین الاقوامی وکلاء کانفرنس 2023کا انعقاد کونسل آف انڈیا کے ذریعہ 23-24 ستمبر کو کیا جا رہا ہے جس کا موضوع ’’انصاف کی فراہمی کے نظام میں ابھرتے ہوئے چیلنجز‘‘ ہے ۔ اس کانفرنس کا مقصد قومی و بین الاقوامی اہمیت کی حامل مختلف قانونی مسائل پر بامعنی مکالمے اور مباحثے کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا، خیالات اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا اور قانونی معاملات پر بین الاقوامی تعاون اور افہام و تفہیم کو مضبوط بنانا ہے ۔ ملک میں پہلی بار اس کانفرنس میں ابھرتے ہوئے قانونی رجحانات، سرحد پار مقدمات سے متعلق چیلنجز، قانونی ٹکنالوجی، و دیگر موضوعات پر بات کی جائے گی۔
اس پروگرام میں نامور ججز، قانونی ماہرین اور عالمی قانونی برادری کے رہنما شرکت کریں گے ۔