وزیر اعظم مودی آج لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر جواب دیں گے 

,

   

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس 2023 میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آج تیسرا دن ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج جمعرات کو تحریک عدم اعتماد پر بحث میں حصہ لیں گے اور شام چار بجے جواب دیں گے۔ مرکزی وزیر نے گذشتہ روز ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے سے عین قبل اس بات کی تصدیق کی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے دو دن پہلے تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کیا تھا۔