نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے پیر کو مغربی ایشیا کے خطے میں مشکل صورتحال اور اسرائیل حماس تنازعہ پر وزیراعظم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی کے واقعات، تشدد اور زندگیوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعظم مودی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں اسرائیل فلسطین مسئلہ پر بھارت کے دیرینہ اور مستقل موقف کا اعادہ بھی کیا۔ وزیر اعظم دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کے خطے میں مشکل صورتحال اور اسرائیل حماس تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔