وزیر اعظم مودی اپروول ریٹنگ میں دنیا کے نمبر ون لیڈر

   

نئی دہلی: امریکہ کی ڈیٹا انٹیلی جنس فرم مارننگ کنسلٹ کے سروے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو دنیا کا سب سے پسندیدہ لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اپروول ریٹنگ کے معاملے میں عالمی رہنماوں کی فہرست میں اول مقام پر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو بھی اس معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم مودی کی اپروول ریٹنگ 70 فیصد ہے اور یہ ریٹنگ دنیا کے ٹاپ 13 رہنماوں میں سب سے زیادہ ہے۔مارننگ کنسلٹ کے سروے کے مطابق، وزیر اعظم مودی دوسرے عالمی رہنماوں کے مقابلے میں بہتر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کے علاوہ دنیا کے صرف دو لیڈروں کو 60 سے زیادہ ریٹنگ ملی ہے۔ اس فہرست میں وزیر اعظم مودی کے بعد دوسرے نمبر پر میکسیکو کے صدر آندرے مینوئل لوپیج اوبراڈور ہیں، جن کی اپروول ریٹنگ 64 ہے جبکہ تیسرے نمبر پر اٹلی کے وزیر اعظم ماریو دراگی ہیں، جن کی ریٹنگ 63 ہے۔