وزیر اعظم مودی دسمبرمیں بنگال کا دورہ کریں گے

   

کولکاتا: اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کامیابی حاصل کرنے کے لئے پوری طاقت جھانک جھونک رہی ہے۔اگلے مہینے دسمبر میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بنگال کا دورہ کریں گے اور بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ دسمبر میں وزیر اعظم مودی بھی بنگال کا دورہ کریں گے ۔بی جے پی ذرائع کے مطابق دسمبر کے مہینے میں ریاست بھر میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔ ریاست کے ہر کونے میں پارٹی کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔پارٹی کارکنان کو متحرک کرنے کے لئے پانچ مرکزی رہنما اضلاع کا دورہ کررہے ہیں۔وہ مقامی قیادت سے بھی ملاقاتیں کررہے ہیں۔اس کے بعد وہ دہلی جاکر پارٹی قیادت کو رپورٹ پیش کریں گے اس کی روشنی میں بنگال میں انتخابات جیتنے کے لئے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔