وزیر اعظم مودی نےکہا- ’ووکل فار لوکل‘ بابائے قوم اورمجاہدین آزادی کیلئے بہترین خراج تحسین

,

   

Ferty9 Clinic

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ’ووکل فار لوکل‘ کے تحت مقامی مصنوعات کو فروغ دینا بابائے قوم مہاتما گاندھی اورآزادی کیلئے اپنی زندگیاں وقف کردینے والے مجاہدین آزادی کے لئے بہترین خراج تحسین ہوگا،نریندر مودی نے یہ بات جمعہ کو ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر’آزادی کاامرت مہوتسو‘ کے تحت منائی جانے والی مختلف تقریبات کے افتتاح سے قبل ایک ٹویٹر پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا’’آج کا امرت مہوتسو پروگرام سابرمتی آشرم سے شروع ہوگا جہاں سے ڈاندی یاترا کا آغاز ہواتھا۔ اس یاترا نے ہندوستانی عوام میں فخر اور خود انحصاری کے جذبات کو ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔