نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو 1919 کے جلیانوالہ باغ قتل عام کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری بھارتیوں کو آنے والے سالوں میں متاثر کرے گی۔
وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ میں ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو اس دن جلیانوالہ باغ میں بے رحمی کے ساتھ شہید کر دیے گئے تھے۔ ہم ان کی ہمت اور قربانی کو کبھی نہیں فراموش کریں گے۔
بریگیڈیئر جنرل ریجینالڈ ڈائر کے حکم پر برطانوی ہندوستانی فوجیوں نے لوگوں کے ایک بڑے گروہ پر فائرنگ کی تھی جو کٹائی کا تہوار بیساکھی منانے کے لئے امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں جمع ہوئے تھے۔
اس وقت کم از کم 400 افراد ہلاک اور ایک ہزار زخمی ہوئے تھے۔